2010 free hookup apps hookup Telford Pennsylvania cougar hookup in louisiana black gay hookup being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدار کے پرنسپل سیکریٹری کو اینٹی کرپشن حکام نے بلالیا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کو کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن حکام نے طلب کر لیا۔

طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام  ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق طاہر خورشید کے خلاف سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں، ان پر پیسے لے کر افسران کے ٹرانسفر و پوسٹنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔

طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کے علاوہ پراجیکٹ کے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.