سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ہو گئی۔ امیدوار اب انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔
سینیٹ انتخاب 3 مارچ کو ہو گا۔ تمام صوبوں سے 50 فی صد ارکان کا انتخاب ہو گا۔
سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوگا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔
Comments are closed.