فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایئر لائنز کے بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے ٹکٹ کرایوں اور ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔
حکام کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے ٹکٹ پر قیمت کا فرق ایئر پورٹ پر ایئر لائن اسٹاف وصول کرے گا۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے مطابق بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے پی آئی اے کے ٹکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ ہمارے طیاروں میں بزنس کلاس ہے ہی نہیں۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے اکانومی پلس کے ٹکٹ پر اکانومی کلاس کے ٹیکس لگتے ہیں۔
Comments are closed.