جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے نصف ایم پی ایز باغی ہوچکے، اختیار ولی

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نصف ارکان اسمبلی پارٹی سے باغی ہوچکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اختیار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف کے نصف ایم پی ایز پارٹی سے باغی ہوچکے، ہمیں کھیلنے نہ دیا تو کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوا میں معلق ہوچکی ہے، سینٹ انتخابات میں اپوزیشن کے امیدواروں کو کامیابی کے ووٹ ملیں گے۔

ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ ہمارے سینٹ امیدوار عباس آفریدی کے گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،  عباس آفریدی کے گودام پرچھاپا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.