cougar hookup in louisiana hookups skateboards shirts hookup Parsippany NJ free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پچھلی حکومت میں پیٹرولیم شعبے کے نقصانات کے جائزے کیلئے کمیشن بنائیں گے، شاہد خاقان

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی طرف سے پیٹرولیم کے شعبے میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن پیٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی کارروائی عوام کے لیے اوپن ہوگی، گردشی قرضوں کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان توانائی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، لوڈشیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بروقت فیصلے نہ کرکے ملک کو بحران میں دھکیلا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.