بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مالی سال 22-2021 کے آخری روز سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی

مالی سال 22-2021 کے آخری روز عالمی صرافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کی کمی کے ساتھ ایک تولہ سونا واپس ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر آگیا۔ 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 300 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 313 روپے پر آگیا۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 22 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 804 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 22-2021 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 33 ہزار 500 روپے یعنی 31.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.