جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

صدر مملکت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانی چاہیے، عظمٰی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی شخصیت بھی بہت متنازع ہوگئی ہے، سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ صدر مملکت اپنی حیثیت کھوچکے ہیں، صدر مملکت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانی چاہیے، انہیں بار بار سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کو آر ٹی ایس ٹیکنالوجی چاہیے، آج الیکشن کمیشن پر پارٹی وزرا نے دھاوا بولا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بااختیار کیا ہے، سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے معنی پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، غنڈہ گردی اور اداروں پر حملے کی دادا گیری اب نہیں چلے گی۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ یہ صادق سنجرانی کے عدم اعتماد کا الیکشن بھول جاتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لاہور تعفن زدہ ہوچکا ہے چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ نے ایک وزیر پر الزام لگائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.