اسلام آباد ہائی کورٹ نے اشتہاری افراد سے وزیرِ اعظم کی ملاقات کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیرِ اعظم کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ وزیرِ اعظم کو کیسے روکا جائے؟ کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے؟ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے، صرف خدشے پر کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Comments are closed.