سیشن عدالت نے بھی لانگ مارچ کےدوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
حماد اظہر، یاسر گیلانی، یاسمین راشد، زبیر نیازی، عندلیب عباس ، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، امتیاز شیخ، اعجاز چوہدری ، ندیم عباس بارا، اسلم اقبال، محمود الرشید، اکرم عثمان نےدرخواست ضمانت دائر کی۔
عدالت نے 13 رہنماؤں کی20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے مسئلے کھڑے کئےجا رہے ہیں، وہ سارا دن اسی چکر میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمے پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
Comments are closed.