بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افسوس ہے پولیو کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مکمل طور پر پولیو کو ختم نہیں کرسکے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس نہ صرف زندگی بلکہ بچوں کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ ہم اب تک پولیو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے شروع ہونے والی مہم کا مقصد پولیو سے انتہائی غیر محفوظ 25 اضلاع کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم مہم کو کامیاب بنائیں اور پولیو کو ہمیشہ کے لیے شکست دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.