بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بدترین الیکشن کرایا جارہا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ میں اس وقت بدترین الیکشن کرایا جارہا ہے، اس سے بہتر ہے ایک فہرست بنا کر اعلان کر دیں۔

لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں 800 افراد کو بلامقابلہ منتخب کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ ہمارے کیسز کو سنے گی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں 14 اضلاع میں میدان سج گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام تاجروں کو 10بجے تک کاروبار بند کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ لوگوں کا کاروبار رات کو ہی شروع ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا ہر عام آدمی بحران کا شکار ہے، پنجاب میں اتوار کو تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.