کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نامزد ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.