بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فریئر ہال کے گرد تعمیر کیا جانے والا کنکریٹ اسٹرکچر توڑنے کا حکم معطل

سندھ ہائی کورٹ نے فریئر ہال کے گرد تعمیر کیا جانے والا کنکریٹ اسٹرکچر توڑنے کا حکم معطل کردیا۔ اس سے پہلے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حکم دیا تھا کہ فریئر ہال آثار قدیمہ میں شامل عمارت ہے، اس کے گرد بنایا جانے والا کنکریٹ اسٹرکچر گرا دیا جائے۔

عدالت نے فریئر ہال میں تعمیر ہونے والا گیٹ فوری توڑنےکا حکم دیتے دے دیا۔

 عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف کے ایم سی کی اپیل پر ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو جاری شوکاز نوٹس بھی معطل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فریئرہال میں تعمیرات کا معاملہ اسی حالت میں برقرار رکھا جائے۔

 کے ایم سی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں سنے بغیر سنگل بینچ نے فیصلہ دیا، ثقافتی ورثے کو نقصان نہیں، مزید خوبصورت بنایا جارہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.