وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ قوم نے جان لیا انتخابی نظام میں شفافیت کے معاملے پر کون تاریخ کے کس رُخ پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی کھڑی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نظام میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Comments are closed.