secure hookup site hookup Roosevelt New Jersey bbw hookups app best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان فوری طور پر بھجوایا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 600 سے زیادہ زخمی ہیں۔

ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ رات ایک بجے اُس وقت آیا جب لوگ سوئے ہوئے تھے، لوگوں کو بچ کر نکلنے کی مہلت نہیں ملی۔

افغان حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد کی اپیل کردی، زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر دور 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگرہار، لغمان اور پاکستان کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.