گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اراکین نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ سے ملاقات کے وقت ایم کیو ایم کے وفد میں رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔
گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفد نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفد نے گورنر سندھ کو وزیرِاعظم تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.