جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کی پیشکش، ایم کیو ایم پاکستان کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم، ذرائع

سینیٹ انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پیشکش پر ایم کیو ایم پاکستان کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پیشکش پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے پی پی کی پیشکش کی مخالفت کردی ہے۔

ایم کیو ایم قیادت نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

 رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے لیے رات کو ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔

 پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے تو سندھ سے پی پی دو نسشتوں پر ایم کیو ایم کے حق میں اپنے امیدوار دست بردار کروالے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.