بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر نے شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگادیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے اپنے اثاثوں میں لاکھوں روپے کا تحفہ ظاہر کیا ہے، قانون کے مطابق شبلی فراز بھاری مالیت کا تحفہ ظاہر نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کے بھاری تحفے پر ٹیکس لگادیا، جس پر وفاقی وزیر نے ٹیکس کو کمشنر اپیل کے سامنے چیلنج کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحفہ بیوی سے لیا ہے اثاثوں میں موجود ہے، 2014 سے میرے ریٹرنز میں ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے خلاف ہر قانونی فورم استعمال کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.