کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی اور حبس میں کافی حد تک کمی آگئی ہے جبکہ شہر میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران حیدرآباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں بھی آئندہ 2 دن کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.