پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مجھے پارٹی سے نکال دیں، ن لیگ منحرف کہتی تھی، میں کہتا تھا میں منحرف نہیں ہوں۔
جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں ن لیگی قیادت سے ناراض نہیں تھا وہ مجھ سے ناراض تھی۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے ووٹ کی فکر نہیں کریں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں نے واضح کہا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو ووٹ دوں گا۔
Comments are closed.