امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔
کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسکولز 100 فیصد حاضری پر کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز، جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل اسکولز نے ہی کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
Comments are closed.