
پڑوسی ملک بھارت میں ایک شخص نے کھانا نہ دینے پر بیوی کا قتل کردیا اور پھر لاش کے پاس سو گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ایک شادی شدہ جوڑے نے ایک ساتھ شراب پی، اُس کے بعد شوہر نے بیوی سے کھانا مانگا لیکن بیوی نے نشے کی حالت میں کھانا دینے سے انکار کردیا۔
جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا اور غصے میں آکر اس شخص نے بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ دیا جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی اور پھر وہ شخص بیوی کی لاش کے پاس سوگیا کیونکہ اُسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اُس کی بیوی مرچکی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اگلی صبح مذکورہ شخص 40,000 روپے سے زیادہ کی نقدی لے کر فرار ہو گیا تاہم اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس پون کمار نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 40 ہزار سے زائد روپے کی نقدی رقم، دو شراب کی بوتلیں اور ایک خون آلود تکیہ برآمد ہوا ہے۔
Comments are closed.