بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو بااختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی چیلنج کیوں کر رہی ہے؟، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو بااختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کر رہی ہے؟ خادمہ صاحبہ پی ڈی ایم نے حکومت کی دُم پر پاﺅں رکھ دیا ہے اس لیے آپ تِلملا رہی ہیں۔

فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے آج تک چینی مافیا، گندم مافیا، پیٹرول مافیا اور ادویہ مافیا سے ٹکر کیوں نہیں لی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا ہے، عمران خان کے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ دوسو گنا بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت عالمی ادارے عمران خان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ وزیراعظم قرار دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خادمہ صاحبہ اپنے ”منہ میاں مٹھو“ بننے سے آپ لوگ پاک دامن نہیں ہوسکتے، کرپشن اور چوری کی اسناد اور تمغے عمران حکومت کے  ماتھے کا جھومر بن چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.