
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کاروباری اوقات میں کمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے کاروباری حضرات نے کورونا کی وبا میں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا، امید ہے تاجر بھائی اب بھی تعاون کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے وبائی صورتحال تھی اب معاشی حالات کا تقاضہ ہے۔ قومی مسائل کے حل میں سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں شام ہوتے ہی کاروبار بند ہوجاتا ہے۔ ہمیں بھی اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی جو وقت کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری اوقات کی تبدیلی پر منفی اثرات ہوئے تو ہم مسائل حل کریں گے۔
Comments are closed.