وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور اب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بےنقاب ہوچکے ہیں، ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی جبکہ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Comments are closed.