گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ افواجِ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں، انہیں نیوٹرل رہنے دیں، سیاست میں نہ گھسیٹیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ طلبا ءکے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جن طلباء کو ڈگری کے حصول میں مشکلات ہیں مجھے بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سب کو پتہ ہے کہ میں کس کی حمایت کر رہا ہوں، کوئی وائس چانسلر جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ہو گا تو اسے گھر بھیج دیں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی دما دم مست قلندر نہیں ہو گا، پنجاب میں سینیٹ الیکشن افہام و تفہیم سے ہوئے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر جماعت کو مختص حصہ ملا ہے، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا ہے، امید ہے کہ وہی کامیاب ہوں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ بیک ڈور کا زمانہ گیا، کوئی ڈیل نہیں ہو گی، جو ہو گا عوام کے سامنے میدان میں ہو گا، الیکشن اسٹیبلشمنٹ کے نہیں اپنے زور پر لڑیں گے۔
Comments are closed.