ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے خارج ہونے والے ممالک کا باضابطہ اعلان آج کرے گی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا۔ یورپی ملک مالٹا کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.