میانمار میں مسلسل دوسرے روز پولیس کا جمہوریت کے حامی مظاہرین پر کریک ڈاؤن جاری ہے،شہر داوے میں پولیس کی فائرنگ میں 3 مظاہرین ہلاک، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، شہر داوے میں آج صبح پولیس نے مظاہرین پرفائرنگ کر دی جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ینگون کے مختلف حصوں میں بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر گولیاں برسائی گئیں، مندالے میں بھی پولیس نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
گزشتہ روز بھی پولیس نے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب آنگ سان سوچی کیخلاف کیس کی سماعت کل ہونی ہے، آنگ سان سوچی کوغیر قانونی ریڈیو رکھنے اور کورونا پروٹوکول توڑنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.