پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کسی معاہدے میں نہیں لکھا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمت کیا رکھنی ہے، ابھی تو ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات بھی آنے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ انہوں نے اپنی نالائقی کا نام آئی ایم ایف رکھ لیا ہے، 2 ماہ میں پیٹرول 84 اور ڈیزل کی قیمت 119 روپے بڑھی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ شہروں میں 10، دیہات میں 14 سے 17 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، پہلے 45 دن آپ نے فیصلہ ہی نہیں کیا تھا کہ آپ نے رہنا ہے یا نہیں؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کورونا میں ایک روپیہ ٹیکس نہیں لگایا نہ قیمتیں بڑھائیں، آئی ایم ایف کے شیئر ہولڈر ممالک خود سبسڈی دے رہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ یہ بجلی کی قیمتوں میں 13 اور گیس کی قیمت میں 45 روپے اضافے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.