dailydot hookup app hookup agency in singapore hookup Mount Ephraim california hookup bar asian girls hookups skateboards shirts hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ شریک ملزمان مظہر عباس اور محمد نواز بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، جو کرنا ہے کر لو، میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مخدوم عمر شہریار اور طارق جاوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم واجد احمد بھٹی اور محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 72 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مونس الہٰی سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.