
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل اپنا ایک اور جعلی اکاؤنٹ سامنے لے آئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قادر پٹیل نے ایک اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی ہے جو ان کے نام سے بنا ہوا ہے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ ایک اور جعلی اکاؤنٹ آگیا، انہوں نے کہا کہ بلیو ٹک والا میرا تصدیق شدہ ٹوئٹر کا اکاؤنٹ ہے۔
خیال رہے کہ قادر پٹیل نے اس سے قبل بھی ایک اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس کو انہوں نے جعلی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.