بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوگر نامی گھوڑی کی ادا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی

شوگر نامی گھوڑی کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کام سے بچنے کے لیے سونے کا بہانہ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارف جیم روز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوگر کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا ’شوگر سے ملیے، اسے بالکل نہیں پسند کہ کوئی اس پر سواری کرے۔ اگر کوئی سواری کی خاطر اس کے پاس آتا ہے تو وہ اُس وقت تک آنکھیں بند کرکے لیٹ جاتی ہے جب تک کہ سوار چلا نہ جائے‘۔

شوگر کی یہ نٹ کھٹ سی ادا انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی اور بیشتر خواہش کرنے لگے کہ کاش وہ بھی کام کے وقت اس طرح کا بہانہ کرسکتے۔

  اس تصویر کو مختصر وقت میں چار لاکھ سے زائد صارفین نےپسند کیا جب کہ چالیس ہزار سے زائد بار اسے ری ٹوئٹ کیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.