بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری بی آر ٹی میں بھی چکر لگا لیتے، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی و وفاقی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئے ہیں تو بی آر ٹی میں بھی چکر لگا لیتے۔

بلاول بھٹو زارداری کے بیان پر معاون خصوصی کامران بنگش کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب بی آر ٹی کی فری رائیڈ آپکی منتظر ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بلاول کے جلسے میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے نعرے تعجب نہیں حقیقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیاسی چیلوں کو نوازنے کا دوسرا نام تھا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہوچکی ہے، پختونخوا کی فکر چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول سندھ میں کوئی عوامی مفاد کا بڑا منصوبہ نہ لاسکے، لاڑکانہ اور تھر میں ناکام حکومت کے جھنڈے گاڑنے والے پختونوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔

کامران بنگش نے بھی دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری جیت حقیقت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.