اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے۔
پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں غلطیاں کررہے ہیں اور غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے۔
انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے، اگر لمبی شراکت ملتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ ردھم بحال ہورہا ہے، کوشش کروں گا کہ اگلے میچز میں بطور آل راؤنڈر پرفارم کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 20 اوورز پورا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.