پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اپنی اہلیہ گینور کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے ملتان میں واقع مقبرے پر حاضری دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کیں۔
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر اور اُن کی اہلیہ ملتان میں واقع حضرت شاہ رکن عالم کے مقبرے پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ملتان میں نامور صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے مقبرے کی زیارت کرکے بہت خوشی ہوئی۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’چودھویں صدی کا یہ مقبرہ پاکستان کے نمایاں فن تعمیراتی خزانے میں سے ایک ہے جسے خطاطی، نقشوں اور ہندسی پھولوں کے مختلف ڈیزائنز کے ذریعے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا پاکستان کے ثقافتی ورثے سے مبہوت ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹوئٹر پر کٹاس راج مندر کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں نے قدیم کٹاس راج مندروں کا دورہ کرنے اور اس کی دلچسپ تاریخ کے بارے میں جاننے سے لطف اٹھایا۔‘
ڈاکٹر جیفری شا نے لکھا تھا کہ ’یہ پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثہ کی خوبصورت مثال ہے۔‘
Comments are closed.