پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں کہ 27 فروری 2019ء عہد کا دن ہے، جب مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔
بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2 سال پورے ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، مسلح افواج نے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقت آیا تو ہرچیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا، پرُعزم قوم کی ہمت اور حوصلہ فتح دیتا ہے۔
Comments are closed.