جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سکون سے سوچنا چاہئے، ابھینندن

پاک فوج کی جانب سے 27 فروری 2019 کو بالاکوٹ پر ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کے دوران پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سکون سےسوچنا چاہئے۔

27 فروری 2019 کو بالاکوٹ حملے کے بعد بھارت کے2طیاروں کو…

ویڈیو پیغام میں ابھینندن نے پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے قبل کے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُوپر سے مجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، پیراشوٹ گرا تو پتہ نہیں تھا پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں، دونوں ملک ایک جیسے لگتے تھے مجھے، سارے لوگ بھی مجھے ایک جیسے ہی لگے۔

ابھینندن نے کہا کہ اُس کے بعد پھر مجھے  کافی گہری چوٹ لگی تھی، میں ہل نہیں پا رہا تھا، میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سے مُلک میں ہوں، جب مُجھےلگا،اپنے مُلک میں نہیں ہوں تومیں نے بھاگنے کی کوشش کی، میرے پیچھے لوگ آئے تھے اور اُن کا جوش کافی اُونچا تھا۔

ابھینندن نے بتایا کہ وہ لوگ چاہتے تھے کہ وہ مجھے پکڑ لیں، اُسی وقت پاکستان آرمی کے2جوان آئے، انہوں نے مجھے پکڑا اور مجھے بچایا۔

بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ پاکستانی آرمی کے کپتان مجھے اپنے یونٹ تک لے کر گئے جہاں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا، اُس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیاجہاں میری جانچ ہوئی اور ایڈ دیا گیا، اس جگہ جہاں میں ہوں، میں تب سے یہاں ہوں، کافی خاطر داری کے ساتھ ۔

 ابھینندن نے کہا کہ لڑائی تب ہو تی ہے جب امن نہیں ہوتا۔ مجھے نہیں پتہ کہ امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہئے، بس میں یہ چاہتا ہوں کہ دونوں ملکوں میں امن رہے۔

بھارتی پائلٹ ابھینندن نے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ میں نے پاک فوج کو بہت پیشہ ورانہ اورنڈر پایا، میں پاک فوج کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.