بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، پشین، قلات، قلعہ سیف اللہ، زیارت سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہو ئی ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے جبکہ کیل گریس شونٹر میں بارش کےساتھ برفباری ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.