وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آرہی ہے۔
سردار عثمان بزدار نےوالٹن پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ لاہور کی ترقی ہمارا مشن ہے، آج گرین بزنس سینٹرل ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تین سو ایکڑ پر مشتمل ہوگا، گرین بزنس سینٹرل ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرین بزنس سینٹرل منصوبے سے بےروزگاری دور ہوگی، منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے، لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آرہی ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں الیکٹرک بس چلانے کا ارادہ کیا گیا ہے، لاہور کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت شجر کاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔
Comments are closed.