بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسز اور دیگر مراعات دیں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسز اور دیگر مراعات دیں گے ، اس طرح غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آ سکے گی ۔

اسد عمر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سیلم باجوہ کے ہمراہ فیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق نے منصوبے کی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسد عمر نے جھمرہ انٹرچینج کی منظوری دے دی ، ان کا کہنا تھا کہ فیڈمک کے زیر سایہ اسپیشل اکنامک زون میں صنعتکاروں سے 10 سال تک انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بہترین لوکیشن پر واقع ہے اسے جلد مکمل کیا جائے گا ، وفاقی حکومت فیڈمک کیساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے وافر مقدار میں بجلی و گیس فراہم کرے گی ۔

اسد عمر نے کہا کہ فیڈمک وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.