بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے استعفیٰ دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حلف اٹھاتے ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

احمد اویس نے اپنا استعفیٰ نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان  کو بھجوادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کےنامزد گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نےگورنر سے حلف لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں پارلیمنٹیرینز، لاہورہائی کورٹ کےجج صاحبان نے بھی  شرکت کی، صوبائی سیکرٹریز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات  نے  بھی تقریب میں  شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.