farm girl hookup daty hookup hookup que significa gay clubs for hookups free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت میں تباہ حال معیشت بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت جتنا زور لگالے، دنیا کی کوئی طاقت اسے گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میں تباہ حال معیشت بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے، یہ نیب،اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ اپنے کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان گھر بھی بیٹھ جائے تو یہ 11 اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.