بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلسل 3 ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ

ملک میں مسلسل 3 ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 26 فیصد کمی ہوئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 16 اعشاریہ97 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

کے الیکٹرک نے ادائیگیوں کےلیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا، اٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی آئی، زندہ چکن 15 روپے 5 پیسے اور لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو 3 روپے 15پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48پیسے، پیاز 2 روپے 29پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق دودھ فی لیٹر 4 روپے 17 پیسے، دال چنا 4 روپے54 پیسے، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو اور انڈے 9 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش 3 روپے 77 پیسے، گھی 4 روپے 74 پیسے اور سرسوں کا تیل 19 روپے 63 پیسے فی کلو اضافہ رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.