بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور قلندرز، اخوت فاؤنڈیشن میں پارٹنرشپ طے پاگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان پارٹنرشپ طے پا گئی۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اس پارٹنرشپ کا ہونا اعزاز کی بات ہے، چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ کھیل کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے نوجوان معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

لاہور قلندرز اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان پارٹنرشپ کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہو ئی۔

اس موقع پر عاطف رانا نے کہا کہ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، نوجوانوں کا انتخاب ملک بھر سے ہونے والے ٹرائلز سے کیا جائے گا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 20 نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم سے اعتماد دیا جائے گا، وہ اسپورٹس کو اپنا کیریئر بنائیں گے اور اس کے ساتھ معاشرے میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ قلندرز اخوت پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے ان کی ذمے داریوں میں مزید اضافہ ہو گا لیکن انہیں نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی خوشی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.