بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا، بابر اعوان

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی مظلوم تھانے جاتا ہے تو اسے قانون کے مطابق حق دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن کی درخواست میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست نمٹا دی، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو اُس کے قانونی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس درخواست کو نتیجہ خیز بنانے کی درخواست کی، عدالت سے درخواست کی ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق پامال ہوئے، گھروں میں غیرقانونی چھاپے مارے گئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمر ایوب سمیت دیگر لوگ زخمی ہوئے، ہمارے خلاف مدعی پولیس ہے کوئی نجی پارٹی نہیں ہے، ہاں جہاں چھاپے پڑے ہیں، وہ اپنے نقصانات اور ہراساں کرنے کی ویڈیو اور شکایات بھیجیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.