وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دو ڈھائی برسوں نے پاکستان کی قسمت بدلی ہے، حکومت نے کامیابی سے کووڈ 19 کا مقابلہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گے اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں اور پاک فوج ان فیصلوں کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 6 ماہ میں لاپتا افراد کی تعداد زیرو ہوجائے گی، لاپتا کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا قانون لارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو سے ڈھائی سال نے پاکستان کی قسمت بدلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے وہ کامیابی حاصل کی جو کوئی دوسرا ملک سوچ بھی نہیں سکتا، ہم نے کامیابی کے ساتھ عالمگیر وبا کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں اعلیٰ حکومتی سطح پر کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی اظہار کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
Comments are closed.