حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مختص کی گئی جگہ پر تحریک انصاف دھرنا دے تو اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حالات تحریک انصاف نے خراب کیے جس سے بچنے کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پر امن ریلی نکالنے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ گاہ کی جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہاں پر 10 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں آسکتے، وہاں پر اتوار بازار بھی ہے اور سرینگر ہائی وے بھی۔
Comments are closed.