پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے، نہ ہی جمہوری ہے، یہ کھلی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے، پوچھتا ہوں پی ٹی آئی قیادت کے بچے اور فیملیز کہاں ہیں؟
اُنہوں نے مزید استفسار کیا کہ عمران نیازی آپ کے سلیمان، قاسم اور سابقہ خاتون اوّل کہاں سے شریک ہوں گے؟
Comments are closed.