سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2 دن سے محفوظ راستے کی تلاش میں تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینئر صحافی طلعت حسین کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے جواب دیا اور اُن کی بات کو درست قرار دیا۔
ٹوئٹ میں سینئر صحافی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 3 بڑے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود حکومت سے بات کرکے دھرنے کو عام احتجاج میں بدلنے کی تجویز لے کرآئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو نواز شریف کی ہدایت کا انتظار تھا، اس سے پہلے فواد چوہدری اور اسد قیصر نے انتخاب کی کوئی سی بھی تاریخ دے کر مارچ سے نکلنے کی تجویز دی۔
سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تجویز کو رد کردیا، یہ رابطے نیوٹرل نے عمران خان کے کہنے پر کروائے۔
مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر جواب دیا اور کہا کہ یہ درست ہے، 2 دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ سیف ایگزٹ کی تلاش میں تھے۔
اُن کا کہنا تھاکہ آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی نوعیت کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
Comments are closed.