edelman hookup curvy hookup cd hookups in cochise county casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچوں کی پیدائش تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے، ایلون مسک

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کسی بھی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی شرح پیدائش کے کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’امریکا میں شرح پیدائش 50 سالوں سے مسلسل پائیدار سطح سے کم رہی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’بہت سے لوگوں کے خیال کے برعکس، کوئی جتنا امیر ہے، اس کے بچے اتنے ہی کم ہوتےہیں، میں ایک مختلف امیر شخص ہوں کیونکہ میرے جاننے والے زیادہ تر امیر لوگوں کی یا تو اولاد ہے ہی نہیں یا پھر ایک بچہ ہے ۔‘

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایلون مسک کے 7 بچے ہیں، جن میں ان کے دو جڑواں بچے زیویر اور گرفن، پھر ٹرپلیٹس کائی، سیکسن اور ڈیمین ہیں، اورحال ہی میں ان کے ہاں ایک اور بچے X Æ A-Xii کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ ان کی  سابقہ گرل فرینڈ  گرائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ ان کا ایک خفیہ بچہ بھی ہے، جس کا نام Y ہے۔

اس کے علاوہ ایلون مسک نے حال ہی میں اس حوالے سے استدلال کیا ہے کہ یہ بیانیہ کہ لوگوں کے بچے اس لیے نہیں ہیں کیونکہ یہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہے ’مکمل بکواس‘ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کم بچے پیدا کرنا ماحولیات کے لیے بہتر ہے۔

ایلون مسک نے ایسے لوگوں کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آبادی کو دوگنا بھی کر دیں تو بھی ماحول ٹھیک رہے گا، میں ایسی بہت ساری ماحولیاتی تدابیر جانتا ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ دنیا میں جاپان کی شرح پیدائش سب سے کم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے بچوں کی پیدائش بہت ضروری ہے اور تہذیب کو ختم نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایلون مسک نے دنیا میں کم ہوتی آبادی کے مسئلے کو اٹھایا تھا۔ 

اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر لوگ زمین کے لیے کافی نہیں ہیں تو مریخ کے لیے لوگ  کافی ضرور ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.